خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سےاترگئی

امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر گئی
کراچی:(ملت آن لائن)امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر جانے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ٹرین حادثے کے نتیجے میں ایک بوگی آئی فائیو موٹر وے پر جا گری۔ اٹکمار ٹرین انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ امریکی حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن کے ٹرانسپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 77 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔