خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ریاست ورجینیا میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک

واشنگٹن۔:(اے پی پی) امریکی ریاست ویسٹ روجینیا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کے گورنر ارل رے ٹومبلن نے کہا ہے کہ شدید طوفان اور سیلاب نے ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ریاست کی 55 میں سے 44 کاؤنٹیز میں ناگہانی صورت حال کا اعلان کیا گیا ہے۔سیلاب سے 23 افراد ہلاک افراد ہوئے ہیں۔ایک شاپنگ سینٹر میں تقریبا 500 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ دوسری جگہوں پر امدادی کام جاری ہے۔سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ طوفان اور شدید بارش کے سب ریاست کے بہت سے علاقوں میں نو انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔گورنر نے بتایا ہے کہ نیشنل گارڈ کے 200 فوجی تلاش اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ایک چرچ کے پادری نے کہا ہے کہ ایک 8 سالہ بچہ پھسل کر نالے میں گرا اور پانی کے ساتھ بہہ گیا۔پادری ہیری کروفٹ نے بتایا کہ بچے کی ماں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن اس کی گرفت کمزور پڑ گئی۔بچے کی لاش اس کے خاندان کی رہائش سے نصف میل کے فاصلے پر ملی۔اسی طرح ایک چار سالہ بچے کی لاش بچے کے پھسلنے کے دوسرے دن ملی۔