خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب نے تباہی مچادی،5افراد ہلاک

ٹیکساس:(اے پی پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب نے تباہی مچادی،موسلا دہار بارش کے باعث پانچ شہری ہلاک ہوگئے،ریاستی گورنر نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے،بارش کے باعث آٹھ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ موسلا دھا ر بارش کے بعد ریاست کے ستر ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں،دوسری جانب ہوسٹن شہر میں ایک فٹ تک بارش ریکارڈ کی گئی، سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔