ولکنس برگ(اے پی پی)امریکی ریاست پینسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میںکم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ پینسلوینیا کے شہر ولکنس برگ میں پیش آیا ، پولیس کے مطابق دو مسلح افرا د نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، مرنے والون میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقع کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتفتیش کا آغازکر دیا ہے ۔