لاس اینجلس۔(ملت آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں گزشتہ ایک ہفتے سے لگی آگ کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 631 ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق آگ سے ہلاک ہونے والے مزید 7 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔امریکی صدر آج (ہفتہ کو) کیلیفورنیا کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔