خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 13 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 13 افراد ہلاک

نیویارک: (ملت آن لائن) خراب موسم کےباعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے سے کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ کیلی فورنیا کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے بعد شہر بربینک کی گلیاں مٹی سے بھر گئیں۔ خراب موسم کےباعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے سے کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ سب سے زیادہ تباہی سانتا باربرا کاونٹی میں ہوئی۔ حکام کے مطابق بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…شہزادہ ہیری کی منگیتر میگھن مارکل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے

برطانوی(ملت آن لائن) شہزادہ ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سے اپنے تمام اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں۔ اداکارہ میگھن مارکل نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹس کو بند کردیا، ‘کیونکہ وہ کافی عرصے سے ان کے استعمال میں نہیں تھے’۔ میگھن مارکل کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے شاہی محل کا کہنا تھا کہ ‘مارکل ان تمام مداحوں کی شکر گزار ہیں جو انہیں سوشل میڈیا پر کئی برس سے فولو کر رہے تھے’۔ شاہی محل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر مداح شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بارے میں کچھ بھی جاننا چاہیں تو وہ شاہی محل کینسنگٹن پیلس (Kensington palace) کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ فولو کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ میگھن مارکل ‘دی ٹِگ’ (The Tig) کے نام سے ایک لائف اسٹائل ویب سائٹ بھی چلاتی تھیں جسے انہوں نے اپریل 2017 میں بند کردیا تھا۔ اس سے قبل منگل (9 جنوری) کو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے برطانیہ کے شہر برکسٹون میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل جب ریڈیو اسٹیشن پہنچے تو 100 سے زائد افراد ان کے استقبال کے انتظار میں پہلے سے موجود تھے۔برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے گذشتہ برس نومبر میں منگنی کا اعلان کیا تھا، ان کی شادی رواں برس 19 مئی کو ہوگی۔