خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی سفارتخانے پر خودکش حملہ،ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

امریکی سفارتخانے

امریکی سفارتخانے پر خودکش حملہ،ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

پوڈگوریچا(این این آئی)مونٹی نیگرومیں امریکی سفارتخانے پر خودکش حملے میں حملہ آور ماراگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریچا میں امریکی سفارت خانے پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص نے ایک دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں حملہ آور خود بھی مارا گیا۔پوڈگوریچا میں حکام نے اسے ایک خود کش بم حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سفارتی عملہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور اولین ترجیح سفارت خانے کے عملے کی سلامتی ہے۔ سفارت خانے نے مونٹی نیگرو میں مقیم امریکی باشندوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔
………………………………
اس بر کو بھی پڑھیے….پاکستانی فوج نے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارت کا الزام

سرینگر(ملت آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابقبھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں اڑی سیکٹر کے علاقہ حاجی بیر میں پاکستانی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور فریقین کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.