واشنگٹن۔(اے پی پی) امریکی ریاست اوہائیو کے سکول میں 14 سالہ بچے کی فائرنگ سے 4 کمسن طلبہ زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اوہائیو کے شہر مڈل ٹاؤن کے میڈیسن جونیئر سینئر ہائی سکول میں 14 سالہ طالب علم نے دہشت گردی کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 2بچے گولیاں لگنے سے جبکہ دو اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگنے کے دوران زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس پر اقدام قتل ‘ دہشت گردی اور افرا تفری کی صورتحال پیدا کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔