خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی سینیٹر نے تقریب میں مودی کو کھری کھری سنا دیں

نئی دہلی(آئی این پی) امریکی سینیٹر بین کارڈن نے دہلی میں ہونے والے ایک تقریب میں مودی سرکار کو کھری کھری سنا دی،انکا کہنا تھاکہ بھارت کو ماورائے عدالت قتل، مذہبی عدم برداشت، ہیومن ٹریفکنگ اور انسانی حقوق جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فارن ریلیشنز کمیٹی کے رکن امریکی ڈیمو کریٹ سینیٹر بین کارڈن نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کے دعوں کی قلعی کھول دی۔ یونیورسٹی آف شگاگو سنٹر دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اور مذہبی عدم برداشت کے مسئلے پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق انسانی اسمگلنگ، خواتین اور انسانی حقوق جیسے مسائل فوری طور پر حل کیے جانے چاہیے۔ بین کارڈن نے یہ باتیں ایک ایسے وقت میں کی ہیں جب اگلے ہفتے نریندر مودی امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھی بھارت میں عدم کے بڑھتے واقعات پر رپورٹ جاری کی تھی۔