خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رہنما کا ٹرمپ۔ کم ملاقات کے اعلامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار

واشنگٹن ۔ 13 جون (اے پی پی) امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے رہنما چک شْومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اْن کی ملاقات کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اْن کی تاریخی ملاقات منگل کے روز سنگاپور میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کے بارے میں چک شْومر نے کہا کہ یہ دستاویز ’بہت ہی پریشان کن‘ ہے۔ ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹ کے اس ڈیموکریٹ لیڈر نے کہا کہ سربراہ ملاقات کے اعلامیے سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف امریکا کو حاصل ’واضح برتری‘ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔