امریکی شہر بوسٹن کے مختلف علاقوں میں گیس دھماکوں سے درجنوں عمارتوں اور مکانوں میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور12زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق بوسٹن کےعلاقےلارنس، اینڈوراورنارتھ اینڈورمیں گیس کے 60 سے زیادہ دھماکے ہوئے جس سے متعدد عمارتوں اور مکانات میں آگ لگ گئی۔
اس دوران امدادی کارروائیوں میں ایک شخص ہلاک اور12زخمی ہوگئے۔متاثرہ علاقوں کوگیس اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔