خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی شہرہیوسٹن میں فائرنگ2افراد ہلاک

ہیوسٹن (آئی این پی) امریکا کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے ایک حملہ آور سمیت 2افراد ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے نواحی علاقے میں 2مسلح حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، تاہم علاقہ مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔