خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی شہریوں کی اکثریت نے گوانتا ناموبے جیل بند کرنے کی مخالفت کردی

واشنگٹن۔(اے پی پی) امریکی شہریوں کی اکثریت نے کیوبا کے جزیرے گوانتا ناموبے میں قائم امریکی فوج کی بدنام زمانہ کیمپ ایکسرے جیل بند کرنے کی مخالفت کردی۔ امریکی ادارے راسموس رپورٹس کی طرف سے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے تازہ ترین اعلان کے بعد جاری کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق 56 فیصد امریکی شہریوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ گوانتا ناموبے جیل کو بند نہ کیا جائے ۔ ان لوگوں کو مزید کہنا تھا کہ گوانتا ناموبے جیل کے قیدیوں کو امریکی سرزمین پر منتقل نہ کیا جائے اور یہ کہ اس جیل سے قیدیوں کی رہائی کے نتیجہ میں امریکہ زیادہ غیر محفوظ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے تازہ ترین اعلان میں یہ کہا ہے کہ گوانتا ناموبے جیل بند کرکے یہاں اب موجود 91 قیدیوں بارے اس بات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا کہ اب امریکا کوان سے کتنا خطرہ ہے ۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان قیدیوں میں سے بعض کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔