خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی شہری ٹرمپ کے مقابلے میں اوباما کے مداح نکلے

شکاگو: (ملت+اے پی پی) امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی ناکامی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ تر امریکی شہری باراک اومابا کے مداح ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات گیلپ کے حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔ اس سروے کے مطابق سال 2016ء میں ٹرمپ کے مقابلے میں امریکی شہری باراک اوباما کو زیادہ چاہتے ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق 22 فیصد امریکی شہریوں نے اوباما اور 15فیصد ٹرمپ کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔اس سروے میں پوپ فرانسیس تیسرے نمبر پر رہے ہیں جنہیں 4 فیصد امریکی شہریوں نے پسند کیا ہے۔