واشنگٹن:(اے پی پی)امریکی صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے 5ریاستوں میں ہوئے پارٹی انتخابات میں فلوریڈا میں ری پبلکن رہنما ٹرمپ نے حریف مارکوروبیوکوشکست دےکربڑااپ سیٹ کردیا،روبیو انتخابی مہم سےدستبردار ہو گئے۔ شمالی کیرولائنا اور الی نوائےسے بھی ٹرمپ جیت گئے۔اوہائیومیں جان کیسک نے ڈونلڈٹرمپ کوشکست دے دی ۔فلوریڈا ، الینوائے ، میزوری ، شمالی کیرولائنا اور اوہائیو میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی پرائمری انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ صدارتی امیدوار کی ڈیمو کریٹ خواہش مند ہیلری کلنٹن نے فلوریڈا ، شمالی کیرولائنا اور اوہائیو میں میدان مار لیا۔ انہیں میزوری اور الینوائے میں بھی برتری حاصل ہے۔ ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، شمالی کیرولائنا اور الینوائے سے صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی ماریانا جزائر کے کاکس میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اوہائیو میں جان کیسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا۔