نیواڈا:(اے پی پی)امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک جلسے کےدوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ ریاست نیواڈا میں جلسے کے دوران ہلیری کلنٹن نے ریڈیو پر چلنے والے ایک اشتہار کا ذکر کیاجس میں کتا جھوٹے سیاسی بیانات پر اپنا رد عمل بھونک کر ظاہر کرتا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے یہی تشبیہ ری پبلکنز کے ریسیشن سے متعلق بیانات کے لئے دی جس پر کتے بھونک کر جھوٹ کی نشاندہی کر سکتے تھے۔