خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے جرم میں 13 روسیوں پر فرد جرم عائد

امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے جرم میں 13 روسیوں پر فرد جرم عائد

واشنگٹن(ملت آن لائن) امریکا میں 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کرنے والے وفاقی گرینڈ جیوری نے 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے، ان میں سینٹ پیٹرزبرگ کے 12 ملازمین شامل ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فرد جرم میں انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کا نام لیا گیا ہے جوِ روسی حکومت کے پروپیگنڈا کا ایک ادارہ ہے۔انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران انتخابات اور سیاسی عمل سے متعلق کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔دستاویز کے مطابق اس ادارے کے 13 ملازمین پر 2014ء سے لے کر اب تک امریکا کو ہدف بناتے ہوئے مداخلت پر مبنی کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔معاون اٹارنی جنرل روڈ روزنٹائن نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکا میں نااتفاقی کو فروغ دینا تھا، تاکہ جمہوریت پر عوامی اعتماد کو دھچکا پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اِس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیئے کہ وہ کامیاب ہوں۔سپیشل کونسل رابرٹ مؤلر کے دفتر نے فردِ جرم کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ روسیوں کی جانب سے انتخاب میں مداخلت کے بارے میں مؤلر کی تفصیلی چھان بین کے نتیجے میں ٹرمپ انتخابی مہم کے سابق سربراہ، پال منافورٹ اور اْن کے ساتھی، رِک گیٹس پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔