خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ روسی مداخلت کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس کی طرف سے مبینہ مداخلت کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس کی طرف سے مبینہ مداخلت کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے ۔ اس پارلیمانی کمیٹی کے ایک رکن نے حال ہی میں قبرص کا دورہ کیا۔ رکن کانگریس مائیک کوئگلی کے مطابق اس دورے کا مقصد قبرص میں اس منی لانڈرنگ کے بارے میں چھان بین کرنا تھا، جس کے ذریعے ممکنہ طور پر کریملن نے کئی ملین ڈالر امریکا منتقل کیے تھے۔ یہ رقوم مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران استعمال کی گئی تھیں۔