خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدراوباما کا زندگی کی بد ترین غلطی کا اعتراف

واشنگٹن:(اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے لیبیا میں بدترین غلطی کا اعتراف کرلیا،ان کا کہنا ہے کہ کرنل قذافی کی معزولی کے بعد منصوبہ بندی نہ کرنا ان کی حکومت کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے لیبیا میں مداخلت کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ ان کی حکومت کا صحیح اقدام تھا،انھوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں نے لیبیا میں شہریوں کی حفاظت کیلیئے لیبیا پرفضائی حملے کئے تھے ۔ لیبیامیں سابق صدرکرنل قذافی کے قتل کے بعد ملک میں افراتفری پیدا ہوگئی،متحارب دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہوگئی اور متوازن حکومتیں قائم ہوگئیں تھیں۔