خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدراوباما کی بیٹی ساشا ریسٹورنٹ میں ملازمت کرنےلگی

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی ساشا نے وائٹ ہاؤس کی آسائشوں کو چھوڑ کر ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کر لی۔ 15 سالہ ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ریاست میسی چوسٹس میں مارتھا وائن لینڈ میں ویٹریس کا کام کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساشا کے ساتھ ریستوارن میں خفیہ اداروں کے 6 ارکان بھی ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ ساشا کی ذمہ داریوں میں لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ ریکارڈ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا بھی ہے۔