خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدرلندن پہنچ گئے،ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات متوقع

لندن:(آئی این پی)امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد لندن پہنچ گئے۔ امریکی صدر باراک اوباما برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر آج برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ملکہ الزبتھ سے ملاقات کریں گے اور ملکہ الزبتھ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کریں گے۔ باراک اوباما دورے کے دوران تئیس جون کے ریفرنڈم سے قبل برطانوی عوام کو یورپی یونین میں رہنے کیلیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے اہم ملاقات کی اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔