واشنگٹن۔(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ مسترد کردی ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا تذکرہ ہو رہا ہے ہمارے پاس ان کے بارے میں پوری معلومات ہیں۔ ان میں کوئی نئی نہیں اور نہ ہی کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو اس کے بارے میں سب سے پہلے میں تمہیں خبر دوں گا۔