خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدرٹرمپ سےنامزدگی واپس لےلی گئی

صدر ٹرمپ کی قلا بازیاں

امریکی صدرٹرمپ سےنامزدگی واپس لےلی گئی
واشنگٹن(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں تعیناتی کیلئے نامزد کردہ شخص نے عدلیہ میں تعیناتی کیلئے بینادی قانونی معاملات سے ناتجربہ کاری اور اپنی عدم صلاحیت کے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنی نامزدگی واپس لے لی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں میتھیو پیٹرسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ان پر یہ واضح ہوا تھا کہ میری نامزدگی متنازعہ بن گئی ہے اس لئے یہ آپ اور آپ کی انتظامیہ کیلئے مناسب نہیں ہے کہ مجھے فیڈرل کورٹ میں تعینات کیا جائے۔ امریکا کے فیڈرل الیکشن کے رکن میتھیو پیٹرسین واشنگٹن میں قائم فیڈرل کورٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے تاہم ان کیلئے برا وقت اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رپیبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان کینیڈی نے ان کی نامزدگی کے بعد ایک سماعت کے دوران یہ سوال پوچھا کہ کوئی ایسا امیدوار موجود ہے جس نے کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا ہو، جس پر میتھیو پیٹرسین نے ہاتھ کھڑا کیا۔ میتھیو پیٹرسین نے جیوری، سول اور فوجداری مقدمات میں تجربے کے متعلق بھی عدم آگاہی اور ناتجربہ کاری کا اقرار کیا۔