خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا، اب ان کی جگہ ریکس ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔ امریکہ کے اپنے قریب ترین اتحادی برطانیہ کے ساتھ بھی فاصلے بڑھنے لگے، صدر ڈونلڈٹرمپ نے برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا دورہ کرنا تھا اور لندن میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح کرنا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ اب وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کوخدشہ تھا برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات بھی طے نہیں ہوسکی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 21 فروری کو میئرصادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبرطانیہ کے دورے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا برطانیہ میں شاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا ٹرمپ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ،یاد رہے کہ 30 نومبر 2017 کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف ویڈیوزری ٹویٹ کرنے پربرطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔