خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کیخلاف ویڈیوز ری ٹویٹ کردیں

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کیخلاف ویڈیوز ری ٹویٹ کردیں
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی انتہا پسند تنظیم کی شیئر کردہ اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹویٹ کر دیا۔ ٹرمپ کی اس حرکت پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ برطانوی ایم پیز نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لیبر رہنما جیرمی کوربن نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا وہ ٹرمپ کے اس اقداد کی کھل کر مذمت کرے۔ بریٹن فرسٹ نامی تنظیم کی ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمانوں کو تشدد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ برطانوی ایم پی جو کوکس کو چاقو کی وار سے ہلاک کرنے والے شخص کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، جس نے حملے سے پہلے بریٹن فرسٹ کا نعرہ لگایا تھا۔