خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نوروز کے تہوار پر مبارکباد

امریکی صدر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نوروز کے تہوار پر مبارکباد

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوروز کے خوبصورت اور مبارک موقع پروہ دنیا بھر میں یہ تہوار منانے والے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایرانی عوام کو ایسے حکمرانوں کی طرف سے ایک اور چیلنج کا سامنا ہے جو اْن کی خدمت کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں۔صدر نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایک دشمن فوج ہے جو ایرانی عوام پر ظلم کر کے اور اْن کی دولت لوٹ کر دہشتگردی کی مالی اعانت کرتی ہے۔ جس نے شامی حکومت کی مدد کرتے ہوئے ایران کے 16 ارب ڈالر شام، عراق اور یمن میں دہشت گردوں کی مدد کیلئے استعمال کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کا ایک اوسط خاندان دس سال پہلے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ غریب ہوگیا ہے، 30 فیصد ایرانی نوجوان بے روزگار ہیں، عام ایرانی لوگ معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے سخت کوششیں کر رہے ہیں، اور ان حالات میں نوروز جیسا تہوار منانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اْنھوں نے کہا کہ امریکی عوام کی طرف سے میری یہ دعا ہے کہ اس نئے سال کے دوران روشنی تاریکی پر غالب آ جائے اور ایران کے عوام جلد امن، خوشحالی اور خوشی کے نئے دور سے لطف اندوز ہو سکیں۔