خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدرکاافغان صدرسےرابطہ،خطےکی صورتحال پربات چیت

واشنگٹن:(آئی این پی )افغانستان میں امن عمل اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیلئے امریکی صدر نے افغان صدراشرف غنی سے ویڈیو کانفرنس پررابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان امن مذاکرات سےمتعلق امورپر بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامانےویڈیوکانفرنس کے دوران امن عمل،خطےکی سیکیورٹی،پڑوسی ممالک سےتعاون میں اشرف غنی کےکردارکوسراہا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کابل میں تشدد کا خاتمہ اور معاشی استحکام امن سے مشروط ہے۔ امریکاافغانستان سمیت خطے میں استحکام کیلیےامن عمل کی حمایت کرتاہے۔ افغان حکام اورطالبان کے درمیان براہ راست امن مذاکرات رواں ماہ پاکستان میں متوقع ہیں جنہیں امریکا سمیت چین اور پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے۔