خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب پہنچ گئے، شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے

ریاض(آئی این پی )امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے دورے ریاض پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے دورے پر بدھ کے روز ریاض پہنچ گئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد شام اور یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کے علاوہ ریاض حکومت اور واشنگٹن کے درمیان موجود تنا میں کمی کی کوشش کرنا بھی ہے۔ امریکی صدر سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ (آج ) جمعرات کے روز اوباما چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں ان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بھی موجود ہوں گے۔