خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر نے عراق پر حملے سے عبرت حاصل نہیں کی،روسی صدر

ماسکو:(اے پی پی) روس کیصدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ باراک اوباما نے عراق کی صورتحال سیسبق نہیں سیکھا۔ٹی وی پر اپنے سالانہ خطاب میں صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکہ کے صدر نے لیبیا پر حملے کا فیصلہ کرتے وقت عراق کی صورتحال سے عبر ت حاصل نہیں کی۔ انہوں نے لیبیا کے بارے میں اپنی غلطی تسلیم کرنے پر صدر اوباما کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہا کہ لیبیا میں اپنی غلطی تسلیم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ صدر اوباما ایک مہذب شخص ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت ختم کرنے کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی نہ کرنا ان کے دور حکومت کی بدترین غلطی تھی۔پاناما پیپرز کے بارے میں صدر پیوٹن نے ایک بار پھر کہا کہ یہ غیر معتبر معلومات ہیں اور اس کے پیچھے امریکی حکام کا ہاتھ ہے۔