خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر ٹرمپ کا چینی ہم منصب کوخط، تعلقات میں بہتر ی کی خواہش کا اظہار

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ایک خط لکھ کر دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعلقات استوار کرنے پر زور دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ایک خط لکھا ہے جس میں باہمی تعاون سے اسے تعمیری تعلقات قائم کرنے کی بات کہی گئی یے جو دونوں کے مفاد میں ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اس مراسلے میں ٹرمپ نے صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لئے مسٹر جن پنگ کا شکریہ ادا کیا اور چین کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی