خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور صاحبزادی کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی،وائٹ ہاؤس کی تردید

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور صاحبزادی کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی،وائٹ ہاؤس نے تردیدی بیان جاری کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محلاتی سازشیں،تعلقات میں سرد مہری، خاندانی چپقلش روایتی خاندانوں میں ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ امریکا میں بھی ہوتی ہیں اس چپقلش کا تازہ شکار امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔امریکا اور دنیا بھر کے لئے مسائل کھڑے کرنے والے ٹرمپ خود گھریلو سیاست میں پھنستے نظر آتے ہیں،ان کی اہلیہ خاتون اول ملینیا اور صاحبزادی ایوانکا کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے۔خاتون اول ملینیا اپنے بیٹے بیرن کی تعلیم کی وجہ سے نیویارک میں قیام پذیر ہیں،میڈیا میں خبر آتے ہی وائٹ ہاس کی جانب سے تردیدی بیان سامنے تو آیا ہے لیکن وائٹ ہاس جو بھی کہے دال میں کچھ کالا تو ہے۔