خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات نہیں کر رہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات نہیں کر رہے
واشنگٹن: (ملت آن لائن) وائٹ ہاوس نے کہا ہے ویتنام میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات نہیں کر رہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سیکرٹری سارا سینڈرس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دونوں رہنما دانانگ شہر میں ہونے والے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم (ایپک) فورم میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ملاقات کا وقت طے نہ ہونے کے باعث ملاقات نہیں کر رہے۔انھوں نے کہا کہ روسی خبررساں ادارے نے صدر پیوٹن کے ترجمان دیمتری سیکوف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں سربراہان کی ملاقات کے بارے میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی اور روسی صدور رواں برس جولائی میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر جرمنی میں ملاقات کر چکے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ اتوار کو صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاتھا کہ شمالی کوریا کے جوہری تنازعے پر وہ صدر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کہ روس اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ اس وقت آیا تھا جب امریکی تحقتقات کے نتجہ میں روس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ان کی مدد کی اور وہ صدر بنے جبکہ روس نے اپنے اوپر لگے تما م الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔