خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ون چائنا پالیسی کی حمایت کا اعلان

بیجنگ (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چین کی پالیسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور امریکہ ایک چین کی پالیسی پر قائم رہے گا، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری کے شعبوں اور عالمی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائیں گے جبکہ چینی صدر نے کہا ہے کہ ن امریکہ تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے تیار ہیں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ اعلی سطحی تبادلہ دونوں ممالک کے لئے لازمی ہے۔اور امریکی عوام امریکہ چین تعلقات کے فروغ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین مشترکہ کوششوں سے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی تک بڑھائیں گے۔اور امریکہ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری کے شعبوں اور عالمی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک چین کی پالیسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور امریکہ ایک چین کی پالیسی پر قائم رہے گا۔جس پر چینی صدر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس خواہش کو سراہا کہ وہ چین امریکہ تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے تیار ہیں ، ایک چین کی پالیسی چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے اور چین امریکہ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو توسیع دے کر دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھائے گا، تاکہ زیادہ ثمرات حاصل ا ور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے۔دونوں سربراہ قریبی روابط بر قرار رکھتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے اور جلد ملاقات کریں گے۔