خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

میں اسمارٹ نہیں جینیئس ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ
واشنگٹن:(ملت آن لائن)واشنگٹن میں پالیسی خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دیرپا دوستی چاہتے ہیں تاہم ان پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ امریکا پاکستان کو ہرسال دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی رقم دیتا ہے انہیں ہماری مدد کرنا ہوگی ۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی کوئی ٹائم لائن نہیں دیں گے، افغانستان سےمتعلق فیصلے میدان جنگ کے نتائج پرہوں گے ۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ عراق اورشام سے داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔