خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے خصوصی ملاقات

لندن:(اے پی پی)امریکی صدر باراک اوباما نے ملکہ الزبتھ دوئم سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے ملکہ سے یہ ملاقات لندن کے نواح میں واقع ونڈسر محل میں کی۔ اس ملاقات میں اوباما نے ملکہ کو 90 برس کی عمر مکمل کرنے پر سالگرہ کی مبارک باد دی۔ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے علاوہ ریفرنڈم پر بھی بات چیت کی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ان دنوں 6 روزہ دورے پر ہیں۔ اْن کے دورے کی آخری منزل جرمنی ہے۔