خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی عدالت نے بھارتی شہری کو 27 سال قید کی سزا سنادی

امریکی عدالت نے بھارتی شہری کو 27 سال قید کی سزا سنادی
نیویارکٕ:(ملت آن لائن) امریکی عدالت نے القاعدہ کو فنڈنگ دینے اور فیڈرل جج کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارتی شہری کو ساڑھے 27 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ یحیی فاروق نامی بھارتی شہری تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا آیا تھا تاہم وہ بعد ازاں القاعدہ سے منسلک ہوگیا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے امریکا میں پیدا ہونے والے القاعدہ کے رکن انور الولاکی کو 2015 میں 22 ہزار ڈالر بطور فنڈ دیے جو یمن جنگ کے لیے استعمال کیے گئے۔یحیی فاروق محمد اپنے دو دوستوں کے ہمراہ 2009 میں یمن گیا اور القاعدہ کے رکن کو رقم پہنچانے کی کوشش کی تاہم غیر موجودگی میں تیسرے شخص کو رقم دے کر واپس آگیا۔امریکی حساس ادارے نے ملزم کو 2015 میں گرفتار کیا تو تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یحیی فاروق نے فیڈرل جج کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔امریکی عدالت میں آزاد عدلیہ کے جج نے مقف اختیار کیا کہ اس شخص نے ہمیں شہریوں کی حفاظت کی دھمکی دی، ایسے لوگوں کو ہرصورت کڑی سزا ملنی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق یحیی فاروق 2002 میں بھارت سے امریکا تعلیم حاصل کرنے کے لیے اوہایو یونیورسٹی آیا اور پھر اس نے 2008 میں امریکی خاتون کے ساتھ شادی کرلی۔یاد رہے کہ ماضی میں یحیی پر الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد عدالتی حکم پر اسے اوہایو میں جیل بھیج دیا گیا تھا، ملزم نے سزا سنانے والے جج کو قتل کروانے کے لیے دوسرے قیدی کو 15 ہزار ڈالر ادا کرنے کی پیش کش کی اس کے علاوہ ایف بی آئی کے ایجنٹ کو قتل کروانے کے لیے اپنے فیملی ممبر کو 1 ہزار ڈالر ادا کیے۔ملزم نے جج کے روبرو پیش ہوکر اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے بھارتی نژاد امریکی شہری کو ساڑھے 23 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا گیا ملزم کی سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کردیا جائے۔دوسری جانب ان تمام الزامات میں پہلے ہی تین گرفتار ملزمان کے عدالت میں مقدمات التوا کا شکار ہیں۔