خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی عدالت نے ٹرمپ کیجانب سےعائد سفری پابندیوں کوغیرآئینی قراردے دیا

امریکی عدالت نے

امریکی عدالت نے ٹرمپ کیجانب سےعائد سفری پابندیوں کوغیرآئینی قراردے دیا

نیویارک: (ملت آن لائن) صدر ٹرمپ کو ایک بار پھرشرمندگی کا سامنا، چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی غیر آئینی اور تعصب پر مبنی قرار، امریکی عدالت نے فیصلہ سنادیا تفصیلات کے مطابق امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کو غیرآئینی اور تعصب پرمبنی قراردے دیا۔ فیڈرل اپیل کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ سفری پابندیاں غیر آئینی ہیں،کیونکہ ان میں مذہب کی بنیاد پر تفریق برتی گئی ہے۔ رچمنڈ میں امریکی فورتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 4 کے مقابلے میں 9 ووٹوں سے ٹرمپ کی سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دیاہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سان فرانسسکو میں قائم نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے جبکہ امریکی سپریم کورٹ نے سفری پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کیخلاف جاری مقدمات چلتے رہیں گے۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا اور ترکی کا شام میں مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق

انقرہ: امریکی وزیرِ خارجہ نے ترک صدر کو منا لیا،، دونوں رہنماؤں نے شام میں مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کر لیا۔ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ دونوں ملک شام میں اپنے طور پر کچھ نہیں کریں گے۔ ترکی اور امریکا کے کشیدہ تعلقات اب بہتری کی جانب گامزن ہونا شروع ہو گئے ہیں، دونوں نیٹو ممبرز نے شام میں مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ترک صدر صدر طیب اردوان اور اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹیلرسن نے کہا کہ ترکی کو اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کا حق حاصل ہے، تاہم اب دونوں ملک شام میں اپنے طور پر کچھ نہیں کریں گے۔ ادھر ترک وزیرِ خارجہ نے مشترکہ پالیسی کی تشکیل کے لیے اگلے ماہ مذاکرات کا عندیہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ شامی علاقوں میں جاری ترک آپریشن کے باعث امریکا اور ترکی کی افواج میں تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔