خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر عملدرآمد کی اجازت دیدی

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر عملدرآمد کی اجازت دیدی
واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی عدالت نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دے دی ہے۔ سان فرانسسکو کی عدالت نے حکم دیا کہ صرف امریکی شہریوں کے رشتہ دار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ روسی ٹی وی کے مطابق سان فرانسسکو کی نویں سرکٹ بینچ نے ریاست ہوائی کے جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور حکم دیا کہ شمالی کوریا سمیت مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندیوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ ریاست ہوائی کے وفاقی ضلعی جج ڈیرک واٹسن نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کا حکم مسترد کر دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تیسرے ایگزیکٹو آرڈر میں ایران، صومالیہ، چاڈ، یمن، شام، وینزویلا اور شمالی کوریا کے شہریوں کے امریکی سفر پر غیر معینہ تک پابندی لگا دی تھی۔