واشنگٹن ۔(اے پی پی) گیلپ کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام روس اورشمالی کوریا سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ گیلپ کے جاری کردہ تجزیئے کے مطابق ، امریکی عوام کوگزشتہ سال سے روس اور شمالی کوریا سے خطرہ محسوس رہا ہے ۔ سروے رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ اس کے بعد امریکی عوام ایران اور چین سے خوف زدہ نظر آتے ہیں جبکہ فہرست میں عراق،افغانستان اور شام بھی شامل ہیں۔