واشنگٹن:(اے پی پی)امریکی فضائیہ کے میجر جنرل پریس کانفرنس کے دوران بے ہوش ہوگئے۔ تقریر کرتے کرتے گرنے لگے، ساتھ کھڑی خاتون نے سنبھال لیا۔میجر جنرل جیمس مارٹن امریکی فضائیہ کے بجٹ کے بارے میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ خطاب کے دوران ان کی آنکھیں بند ہوئیں اور وہ آگے کی طرف گرنے لگے، ساتھ کھڑی خاتون نے انھیں سہارا دیا تاہم وہ ڈائس پر سر رکھ کر بے ہوش ہوگئے۔ فضائیہ کے اہلکاروں نے انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق میجر جنرل جیمس مارٹن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے بے ہوش ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔