خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ، گزشتہ سال 500 فوجیوں نے خود کشی کی

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ برس 500 کے قریب امریکی فوجیوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سات برسوں میں امریکی فوج میں خودکشی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے اعدادوشمار کے مطابق 2001ء میں امریکی فوجیوں میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 145 ریکارڈ کی گئی تھی، 2012ء میں یہ تعداد 321 تک پہنچ گئی جبکہ سال 2015ء میں یہ تعداد 500 ہوگئی ہے۔ امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوجیوں میں خودکشی کرنے کی شرح کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے امریکی فوج 2011ء سے لے کر اب تک مختلف محاذوں پر مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے فوجیوں پر دباؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔