خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے، سعودی ولی عہد

امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے، سعودی ولی عہد

واشنگٹن:(ملت آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے، امریکی فوج کو شام میں طویل مدت کے لیے نہیں تو مختصر مدت کے لیے ضرور رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکی فوج کے شام میں موجود ہونے کی وجہ سے ایران کو خطے میں اپنا اثر و رسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ امریکا اپنی فوج شام میں رکھ کر شام کے مستقبل کے حوالے سے کوئی کردار ادا کرسکے گا، اگر ان فوجیوں کو شام سے نکال لیا جاتا ہے تو شام میں چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ورجینیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں امریکی فوج کا کام داعش کو شکست دینا تھا، فوج نے یہ کام بخوبی انجام دیا اور فوجی اہلکار جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائین گے۔ ٹرمپ کے جاری کردہ بیان پر پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو شام میں رہنے کی ضرورت ہے جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہوجائے، اس وقت 2000 سے زائد فوجی شام میں موجود ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے شام سے فوجی واپس بلانے کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا۔