خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی قانون میں ٹرمپ کےمطالبات کی کوئی جگہ نہیں،خضرخان

(اے پی پی):پاکستانی نژاد امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد خضر خان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون میں ڈونلڈٹرمپ کے مطالبات کی کوئی جگہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سے ریپبلکن پارٹی کی سیاست میں ایک بےچینی آگئی ہے۔ امریکی فوجی ہمایوں خان کےوالدخضرخان نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ ریپبلکن پارٹی میں کئی رہنماؤں نےڈونلڈٹرمپ سےلاتعلقی کااظہارکیا ہے، ہوسکتاہے ڈونلڈٹرمپ آزادانہ طورپرصدارتی انتخابات لڑیں۔