خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی محکمہ انصاف کی سفری پابندیوں کو بحال کرنے کی اپیل

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکاکے محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کا دفاع کیا ہے اور اپیل کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں ان پابندیوں کو بحال کر دے۔امریکا کہ محکمہ انصاف کی جانب سے 15 صفحات پر مشتمل دستاویزاتمیں دلائل پیش گئے گئے کہ یہ صدر کے اختیار کا قانونی عمل تھا اور مسلمانوں پر پابندی نہیں تھی۔اپیل میں کہا گیا سفری پابندی بحال ہوئی تو پھر افراتفری پھیل جائے گی،خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے انتظامی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔ اس فیصلے کے خلاف امریکا اور امریکا سے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی تھی ۔ٹرمپ انتظامیہ کی سان فرانسسکو میں جمع کروائی جانے والی اپیل کا مقصد جمعہ کو دیے جانے والے فیصلے کو منسوخ کرنا تھا جسے ریاست واشنگٹن کے ایک وفاقی جج نے صادر کیا تھا۔جج کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غیرقانونی ہے اور ریاست کے مفاد کے لیے نقصان دہ ہے۔