خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کردیں

واشنگٹن (ملت + آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کردیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی 112 نئی ای میلز میں سے ایک ایسی ہے جو اس سے قبل جاری نہیں کی گئی تھی ۔یہ ای میل ہلیری کی اس وقت کی معاون ہما عابدین کی جانب سے ہلیری کو بھیجی گئی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ایک امریکی عہدیدار کی گفتگو کا ذکر کیا گیا تھا تاہم محکمہ خارجہ نے اس میل کا متن مکمل طور پر حذف کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ ای میلز عدالتی حکم کے بعد جاری کی جارہی ہیں۔