خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی مسلمانوں کی خدمات دوسرےامریکیوں سےکم نہیں، اوباما

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکی صدر صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سوچ ملکی اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے مسلمانوں کے لیے اہتمام کردہ ایک عید استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر اوباما نے کہا کہ ایک مذہب کے طور پر اسلام یا مسلمانوں کے خلاف عمومی امتیازی رویہ اختیار کرنے کا مطلب دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھیلنا ہو گا۔ اوباما نے کہا کہ مسلمان امریکی بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے کہ امریکا میں رہنے والے کسی بھی دوسرے مذہب کے ماننے والے شہری ہیں۔