عمان ۔(اے پی پی) امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری مرحلے میں اردن پہنچے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی ۔اِس ملاقات میں شامی تنازعے کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جو بائیڈن اور شاہ عبداللہ ثانی نے عمان کے قریب عسکری تربیتی مرکز میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔واضح رہے کہ امریکی نائب صدر اسرائیل اور فلسطین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن پہنچے ۔ وہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ دورے میں سب سے پہلے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔