واشنگٹن (آن لائن):امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کو فون کرکے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کیا،ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ایران، میزائل سے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے پر تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ہم منصب محمد جواد ظریف کو فون کرکے اپنی تشویش سیآگاہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل اسرائیل کیلیے خطرہ ہیں۔ ایران نے اقوام متحدہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے بعد پہلی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔