خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی وزیردفاع گوانتانامو بے پہنچ گئے

امریکی وزیردفاع گوانتانامو بے پہنچ گئے
واشنگٹن(ملت آن لائن) امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس گوانتانامو بے کے دورے پر پہنچ گئے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جیمزمیٹِس اس جزیرے پر واقع فوجی اڈے کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ متنازعہ حراستی مرکز نہیں جائیں گے۔امریکی محمکہ دفاع پینٹاگون کے مطابق اس دورے کے دوران جیمزمیٹِس گوانتاناموبے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات میں انہیں ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ گوانتانامو میں قائم متنازعہ حراستی مرکز امریکا میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد قائم کیا گیا، جہاں اب بھی متعدد قیدی موجود ہیں۔