خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی وزیر خارجہ کو برطرف نہیں کیا جا رہا، وائٹ ہاؤس

امریکی وزیر خارجہ کو برطرف نہیں کیا جا رہا، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن:(ملت آن لائن) وائٹ ہاؤس نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی خبروں خبروں کو مسترد کر دیا۔ قبل ازیں امریکی میڈیا میں ریکس ٹلرسن کو جلد ہی ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات عام ہو گئی تھیں۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنیایک رپورٹ میں کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کا منصوبہ ہے کہ ٹلرسن کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کو اس عہدے پر فائز کیا جا رہا ہے اور رواں سال کے اختتام تک یہ تبدیلی متوقع ہے۔ اس اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا تھا کہ سینیٹر ٹام کوٹن کو امریکی خفیہ ایجسنی سی آئی اے کا نیا سربراہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فی الحال صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کابینہ میں ردوبدل نہیں کر رہے ہیں۔